• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولکتہ میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ، 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی


فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

بھارت میں ایک مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ وسطی کولکتہ درگا پوچا کے پنڈال میں پیش آیا، جہاں شام تقریباً 7 بج کر 40 منٹ پر پنڈال کے خارجی دروازے پر شدید رش کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کے مطابق بارش کے دوران پنڈال میں داخلے کے منتظر افراد کا ہجوم اچانک آگے بڑھا، جس کے نتیجے میں بعض افراد سڑک پر گر گئے اور بھگدڑ جیسی صورت حال پیدا ہوگئی۔

 واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پنڈال کو بند کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید