• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا یوکرین میں اسٹیل ملز سمیت بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تصویر، رائٹرز
تصویر، رائٹرز

روسی وزارت دفاع نے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے، برقی نظام اور اسٹیل ملز سمیت اہم عمارتوں اور مراکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا کہ ہماری افواج نے یوکرین کے مختلف علاقوں میں بنیادی ڈھانچے، برقی نظام اور اسٹیل ملز سمیت تجارتی جہازوں پر وسیع پیمانے پر حملے کیے ہیں۔

روس کا موقف ہے کہ ان حملوں کا مقصد یوکرین کے فوجی و صنعتی شعبے کو فراہم کی جانے والی رسد اور سامان کی معطلی ہے۔

روسی حکام کے مطابق ان اہداف میں کریوی ریگ میں آرسیلر متل کا اسٹیل ورکس، ژیتومیر اور تیرنوپل کے برقی سب اسٹیشن، زیپوریژیا میں اسٹیل پلانٹ، لوٹسک میں گاڑیوں کی مرمت کی فیکٹری اور اوڈیسا کے قریب بحیرہ اسود میں عسکری سامان لے جانے والے تجارتی جہاز شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید