• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کیلئے ماسٹر پلان کا اعلان کیا جائے‘اے این پی

کوئٹہ (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی کا بینہ کا اجلاس ضلعی صدرملک ابراہیم کاسی کی صدارت میں جس میں تنظیمی امور ، سابقہ کارکردگی ، آئندہ کا لائحہ عمل پر بحث کی گئی اجلاس میں کوئٹہ شہر کی امن وامان کی صورتحال ، ٹریفک مسائل ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، پرانے گیس میٹر کی جگہ نئے تیز ترین میٹروں کی تنصیب ، فراہمی آب ، کارڈ یا لوجی سینٹر کی شہر سے منتقلی، شناختی کارڈ کے نام پر عوام کی تذلیل جیسے مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کوئٹہ شہر کیلئے ایک ماسٹر پلان مرتب کر کے درج بالا تمام مشکلات کا حل نکالا جائے۔
تازہ ترین