• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت آگیا،جنوبی پنجاب کو صوبہ بنایا جائے،سراج الحق

ملتان،ڈیرہ غازیخان( سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کارونارو رہے ہیں،وقت آگیا جنوبی پنجاب کوصوبہ بنایا جائے، حکومت آئی ایم ایف کےپاس جانیکا ارادہ کرچکی ہے،نیب سمیت تمام ادارےسستی نہ دکھائیں،آگےبڑھیں،لٹیروں سےپائی پائی کاحساب لیاجائے،موجودہ حکومت نےعوام کو ریلیف دینےکےبجائےسابقہ حکومتوں کے فیصلوں کودوام بخشا ہے،ضمنی بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا کھاد،گیس،بجلی سمیت 1800اشیاءمہنگی کردی گئیں،کراچی سےخیبر تک عوام مہنگائی کارونا رور ہے ہیں،موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کی پالیسی پرعمل پیراہے پھرتبدیلی کس بات کی،ریلیف دیئےبغیر بجٹ ٹیکس کی بھرمار لگتاہے،ڈیرہ غازیخان میں اجتماع سےخطاب اورمیڈیاسےگفتگوکرتے ہوئےسراج الحق نےکہا کہنئے نئے ٹیکسز اور روزمرہ ضرورت کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافے سے آئی ایم ایف کےپاس جانےکی شرائط پوری کی جارہی ہیں، اجتماع سےشیخ عثمان فاروق، اظہر اقبال حسن ،چوہدری عزیر لطی ،پروفیسر عطا محمدجعفری نےبھی خطاب کیا،سینیٹرسراج الحق نےکہاکہ اقتصادی صورتحال میں بہتری کافی الحال کوئی امکان نظر نہیں آرہا، جماعت اسلامی پاکستان کوکرپشن سے پاک کرنےکی مہم جاری رکھےگی اورہم ایوانوں کے اندر اورباہر کرپشن کیخلاف آواز بلندکرتے رہیں گے،انہوں نے کہاکہ جب تک قومی دولت لوٹنے والوں اور اپنےاختیارات کاناجائز فائدہ اٹھا کردولت کےانبار لگانے والوں کا کڑااحتساب نہیں ہوتا،عوام مطمئن نہیں ہوں گے، انہوں نے کہاکہ اگر بیرونی بینکوں میں پڑا پاکستانی سرمایہ ملک میں آ جائے تو حکومت کو کسی کے آگےہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ ڈیموں کیلئےبھی مطلوبہ رقم مل جائے گی،انہوں نے کہاکہ حکومت کو اپنے بیگانے کی تمیز کیے بغیر احتساب کے عمل کو آگے بڑھاناہوگا۔
تازہ ترین