• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ججز کی تقرری میں راولپنڈی ڈویژن کے سینئر وکلاء کو شامل نہ کرنا باعث تشویش ہے، ہائی کورٹ بار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر حسن رضا پاشا نے ہائی کورٹ کے نئے ججز کی تقرری میں راولپنڈی ڈویژن کے سینئر وکلاء کو شامل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں بہت سےلائق، قابل اور اس عہدے کے اہل سینئر وکلاء موجود ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن راولپنڈی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا، اجلاس میں جنرل سیکرٹری حفضہ بخاری ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر عرفان اللہ شاہ ایڈووکیٹ، نائب صدر سعید حیدر شاہ ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری عامر عباس ایڈووکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری اور مجلس عاملہ کے ممبران نے شرکت کی۔حسن رضا پاشا نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی ڈویژن سے سینئر وکلاء صاحبان کو حالیہ ججز کی تقریری میں شامل کیا جائے ۔
تازہ ترین