• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جامعہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے طلبا کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ گرمی کے موسم میں طویل راستہ طے کرنا بہت ہی دشوار عمل بن جاتا ہے ۔ علاوہ ازیں دیگر مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں ۔ ایک ڈپارٹمنٹ سے دوسرے ڈپارٹمنٹ کا فاصلہ تہہ کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے ۔میری آپ سے گزارش ہے کہ طالبات کی آسانی کے لیے شٹل سروس کا انتظام کیا جائے، جس کے ذریعے طالبات بآسانی ایک ڈپارٹمنٹ سے دوسرے ڈپارٹمنٹ تک سفر کرسکیں۔ زیادہ تروقت طالبات کا پیدل چلنے میں ہی لگ جاتا ہے اور کلاس میں بھی تاخیر سے پہنچتے ہیں ۔جامعہ کی انتظامیہ کو چاہئے کہ اس حوالے سے جلد ازجلد کوئی اقدامات کئے جائیں۔
(جاوید اختر۔کراچی)
تازہ ترین