بلوچستان میں ٹرین سروس کل ایک دن کےلیے معطل رہے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی کا فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس جمعرات کو نہیں جائے گی، کراچی کےلیے بولان میل اور چمن کیلئے چمن ٹرین بھی کل معطل رہے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کل کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی معطل کردی گئی ہے۔