گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے سیاسی نہیں بلکہ حقوق کی بنیاد پر بننے چاہئیں۔
ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے ہیں تو اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے نیشنل ڈائیلاگ کا بار بار کہا، ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں، اُدھر سے انتشار کی بات ہوتی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کو بلیک میلنگ کےطور پر نہیں لینا چاہیے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ باہر سے لوگوں کو مذاکرات کےلیےامپورٹ کیا ہے، ان کے پاس ان کے اپنے لوگ نہیں ہوتے۔
فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ علامہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی کے ساتھ پی ٹی آئی والے ماضی میں کیا کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کو مل کر کوہاٹ سے ڈی آئی خان تک زمینوں کو پانی دینے کےلیے کام کرنا چاہیے۔