• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ماہ میں اہم سرکاری اداروں کی نجکاری میں پیشرفت ہوئی ہے، خرم شہزاد

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ 6 ماہ میں اہم سرکاری اداروں کی نجکاری میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔

ایک بیان میں خرم شہزاد نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز، پاسکو، قومی ایئرلائن اور فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 ماہ کے دوران اہم سرکاری اداروں کی نجکاری میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، یہ ادارے قومی خزانے پر بوجھ تھے۔

وزیر خزانہ کے مشیر نے مزید کہا کہ نجکاری کے عمل سے حکومت ان کے مالی بوجھ سے نجات حاصل کر چکی، مزید اداروں کی نجکاری کےلیے بھی اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید