آلڈرشاٹ (پ ر) سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو انتہائی موثر انداز میں بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کیا اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرکے بھارت کی نام نہاد جمہوریت کی قلعی کھول دی ہے۔ بھارت مختلف حیلے بہانے کرکے مسئلہ کشمیر کے حل سے دور بھاگ رہا ہے، وزیر خارجہ نے بھارتی مسلح افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر جس تشویش کا اظہار کیا ہے اقوام عالم کو بالخصوص اقوام متحدہ کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔ چوہدری محمد خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی افواج کی طرف سے فائرنگ کے واقع کی بھی شدید مذمت کی ہے۔