ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان امیر محمد دائود پوتانے کہا ہے کہ صحت مند اورخوشحال ریلوے ملازم ہی محفوظ ریلوے آپریشن کی ضمانت ہیں، ملازمین کوبہترطبی سہولیات کی فراہمی کے ریلوے ہسپتال پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اس کے تمام شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کریں گے وہ ریلوے ہسپتال میں کلینکل لیباٹری کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسماعیل ثاقب نے کہا کہ کلینکل لیباٹری کی اپ گریڈیشن سے ملتان ڈویژن کے تمام ملازمین مستفید ہوں گے ، لائنزکلب کے سیکنڈ ڈسٹرکٹ گورنرمیاں جاوید اقبال اورصدر کلب پرویزسلہری نے کہا کہ لائنز کلب کا مقصدزیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو فائدہ پہنچنا ہےدریں اثناملتان کریسنٹ لائنر کلب کے زیر اہتمام ملتان ریلوے ہسپتال میں فری ڈینٹل میڈیکل کیمپ لگایا گیا، کیمپ کا افتتاح ایم ایس ریلوے ہسپتال محمدعثمان غنی نے کیا،انہوں نے کہا ہے کہ پا کستان میں چھالیہ سگر یٹ نسوار گٹگا کے استعمال سے منہ کے کینسر میں اضافہ ہورہا ہے۔