• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ میں مزید 38غیرقانونی تعمیرات کو نوٹس جاری

راولپنڈی (اپنے نامہ نگارسے) راولپنڈی کینٹ ایریاز میں مزید 38 غیرقانونی تعمیرات سانے آنے کے بعدبلڈنگ کنٹرول عملےکی طرف سے ان غیرقانونی تعمیرات کرنے والوں کو صرف نوٹسز کے اجراء پر اکتفا کیا گیا ہے اور انہیں ان تعمیرات کے بارے میں نقشے دفتر میں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے ، یہ غیرقانونی تعمیرات ما ربل فیکٹری ،عثمانیہ کالونی فاروق آباد ، مصریال روڈ ، قائد اعظم کالونی اور پشاورروڈ ,احمد آباد کے علاقوں میں کی گئی ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کینٹ ایریاز میں غیرقانونی تعمیرات بلڈنگ کنٹرول عملےکی مبینہ ملی بھگت سے ہوتی ہیں۔ شہریوں نے ایگزیکٹو افسر کی توجہ اس طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ کینٹ ایریاز میں اولڈ گرانٹ پراپرٹیز پر بغیر ایگزیکٹو آفیسر کی منظوری کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے آج بھی غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔
تازہ ترین