• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن سے ڈالر لینے نہیں تعلقات بہتر بنانے آیا ہوں، امریکا سے شکیل آفریدی پر بات ہوسکتی ہے، شاہ محمود

واشنگٹن(خبرایجنسی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا ڈالر لینے یا امداد کی بات کرنے نہیں آئے، امریکا سے شکیل آفریدی پر بات ہوسکتی ہے، افغانستان میں عدم استحکام کا ذمہ دار پاکستان نہیں،واشنگٹن سےمضبوط تعلقات دوبارہ استوارکرنے کا وقت آگیا ۔ امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں یہاں ڈالر یا امداد کی بات کرنے نہیں آیا،میں یہاں پاکستان اور امریکا کے کشیدہ تعلقات میں بہتری کے لیے آیا ہوں،جس کا فائدہ دونوں ملکوں کو ہوگا۔ ہم کافی عرصے سے اتحادی رہے ہیں اور اب وقت ہے کہ مضبوط تعلقات کو دوبارہ اسے استوار کیا جائے۔شکیل آفریدی کے معاملے پر وزیر خارجہ نے کہا کہ اس حوالے سے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے بات ہو سکتی ہے لیکن شکیل آفریدی کا مستقبل سیا ست سے نہیں بلکہ عدالت سے جڑا ہے۔

تازہ ترین