قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی کڑی تنقید کے جواب میں وزیر مملکت مراد سعید نے کہا کہ ’کروگے کیا جو کرپشن بھی چھوڑ دی تم نے ،تمہیں تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا‘۔
مراد سعید نے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں20کروڑ کی گاڑی،24لاکھ کے کتے ،ذاتی محلوں کی دیواروں پر عوام کے 7ارب روپے اڑائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سابقہ وزیراعظم کومری میں سرکاری ہیلی کاپٹر سے کھانا پہنچایا گیا ،پاکستان ایئرلائن کا طیارہ بھی اسی دور میں چوری ہوگیا ۔
وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ سابقہ حکومت نے چکدرہ کالام ایکسپریس کا ٹھیکہ من پسند شخص کو دینے کے لیے ڈیڑھ سال کی تاخیر کی ۔
مراد سعید کا کہناتھاکہ نئے منصوبوں کے ساتھ سابقہ حکومت کے منصوبےبھی مکمل کریں گے، یہ ہم تو نہیں تھے جن کے وزیراعظم کے لیے مری سے ہیلی کاپٹر کھانا لینے جاتا تھا؟ سمت کی درستگی پوچھنے والے بتائیں پی آئی اے کا طیارہ ہمارے دور میں چوری ہوا تھا؟