• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جھنگ کا بے روز گار بیٹھے بٹھائے ’کروڑ پتی ‘بن گیا

کراچی کے بعد جھنگ کا غریب شہری بھی بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گیا، بے روزگار اسد علی کے بینک اکاؤنٹ میں17کروڑ 30لاکھ روپے نکل آئے۔


ایف آئی اے کی ٹیم اسد کو کراچی لے آئی، کن کن غریبوں کےاکاؤنٹ میں کس کس نے کروڑوں روپے ڈالے؟ دھندےمیں کون کون ملوث ہے؟عوام جاننے کو بےتاب ہیں۔

ایک کے بعد ایک خبر سامنے آنے کے بعد ارب پتی بننےکاخواب دیکھنےوالے اکاؤنٹ چیک کرنےلگے، کہیں کوئی جادوگراکاؤنٹ تو نہیں بھرگیا!

ایف آئی اے حکام کے مطابق جھنگ کے سیٹیلائٹ ٹاون کے رہائشی محمد اسد علی کے خلاف 2 بینک اکاؤنٹس سے 17 کروڑ 30 لاکھ روپے نکلوانے کا الزام ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر بے نامی اکاؤنٹ کی تحقیقات کےسلسلے میں اسد علی آج جے آئی ٹی سیکرٹریٹ میں پیش ہوگا۔

ملزم کےبھائی امجد علی کاکہناتھاکہ اسدنے وظیفوں کی بدولت تعلیم مکمل کی ہےاورکراچی کے بینک اکاؤئنٹس سے کوئی تعلق نہیں ۔

اس سے قبل کراچی میں فالودہ شربت بیچنے والے غریب عبدالقادر کے اکاونٹ میں سوا دو ارب روپے ڈالےگئےتھے۔

اکاؤنٹ 2014اور 2015کے دوران آپریشنل رہا اور اسی دوران رقم آئی جو ایک بزنس گروپ کی تھی۔

ملک میں بڑے بزنس گروپ ٹیکس بچانے کےلیے ایسے اکاونٹس کھولتے ہیں ، ان اکاونٹس کو ٹریڈ اکاونٹس کہاجاتا ہےاور جس کے نام پر کھولا جاتا ہے اسے رقم بھی دی جاتی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین