گوادر (اکبر جندانی)سعودی عرب کا اعلیٰ سطحیٰ وفد گوادر پہنچ گیا، 6 رکنی سعودی وفد کی سربراہی مشیر برائے توانائی اور معدنیات احمد حامد الغمادی کررہے ہیں گوادر پہنچنے والے سعودی وفد نے گوادر بندرگاہ اور گوادر پورٹ فری زون کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا جبکہ سعودی وفد کو گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبوں گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر تعمیر پروجیکٹس کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، گوادر میں سرمایہ کاروں کو حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں اور سیکورٹی انتظامات پر بھی سعودی وفد کو آگاہ کیا گیا، سعودی وفد نے گوادر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی اور گوادر میں دستیاب سہولتوں اور سیکورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وفد کے سربراہ احمد حامد الغمادی نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں سعودی عرب مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ رہا ہے اور مستقبل میں بھی ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ترقیا تی عمل میں حصہ ڈالنے کے لئے سعودی حکومت سرگرم ہے گوادر دورہ پاکستان کے ترقیاتی عمل میں حصہ ڈالنے کی اہم کھڑی ہے۔