ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے ملک بھر کےاپنے ڈویژنل دفاتر کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس ضمن میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ریلوے ڈویژن ملتان اورسکھر کے ڈی ایس دفاتر کا انتخاب کیا گیا ہے، ریلوے ہیڈ کوارٹر نے ڈی ایس ریلوے ملتان اور سکھر کو باقاعدہ ہدایات جاری کردی ہیں،ریلوے ہیڈ کوارٹر کے فیصلے کے مطابق مذکورہ دفاتر کو سولر انرجی پر منتقل کرنےکے منصوبے کے لئے 3کروڑ20لاکھ روپے فی ریلوےڈویژن (ملتان -سکھر) کو فراہم کئے جائیں گے،جس کے تحت ڈی ایس آفس ریلوے ملتان اور سکھر کے پورے سسٹم کو سولر انرجی پر منتقل کردیا جائے گا،ریلوے ہیڈ کوارٹر نے منصوبے کی فزیبیلٹی رپورٹ جلد از جلد تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔