کوئٹہ (این این آئی ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری 4اور 5اکتوبر کو دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے ،کوئٹہ میں قیام کے دوران ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے علاوہ دیگر تقریبات سے خطاب اور مختلف محکموں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔