• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب (ڈمیز) اور مومنہ وحید ،آج ”خبرناک“ میں آمنے سامنے ہوں گے !!

کراچی (جنگ نیوز) خورشید شاہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب (ڈمیز) اور مومنہ وحید جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ شو کے دوران جن موضوعات پر بات ہوگی اُن میں ”باادب با ملاحظہ ہوشیار! کانپتی، لرزتی اور بدکتی انٹری، ”میاں“ کو پابند سلاسل نہیں پابند محبت ہونا چاہئے ، کون کہتا ہے انگریزی نہیں آتی، فیوز ہوئے نہ کنفیوز ، سرکاری ہیلی کاپٹر پر سسرال کو سلامی، ہیلمٹ کی پابندی، مہذب قوم، ریوینیو یا بزنس، سچ اور جھوٹ کا فیصلہ گدھے کے سپرد اور انسانی خدمت بے وقوفی کے ڈھونگ “ شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات 11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین