• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب سے لاہور اورنج ٹرین کی انکوائری رپورٹ طلب، کسی نے کھانچے لگائے ہیں تو کارروائی ہوگی، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے پنجاب میں میگا پراجیکٹس کے ٹھیکوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران نیب سے آئندہ سماعت تک لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبہ کیخلاف زیر التوا ء انکوائری کی پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے اس منصوبہ سے منسلکہ کمپنیوں اور شراکت داروں کی منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور ادائیگیوں سے متعلق پیش کی جانے والی تجاویز کی منظوری کیلئے پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو تین دن کی مہلت دے دی ہے جبکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملتان اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبہ کے خلاف بھی از خود نوٹس لینے کا عندیہ دیا ہے ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی نے کوئی کھانچے لگائے ہیں تو پھر اس کے خلاف کارروائی ضرور ہوگی‘، چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ میٹرو پراجیکٹس ٹائم لائن کے اندر مکمل ہو جائیں، مجھے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کی وجہ سے لاہور کے رہائشیوںکے مسائل کا اندازہ ہے، زیڈ کے بی کمپنی کے وکیل نعیم بخاری نے موقف اختیار کیا کہ کہ میرے موکل کوادائیگیاں بھی کروا نے کا حکم جاری کیا جائے۔
تازہ ترین