• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ، فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس میاں ثاقب نثا ر نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ائیر چیف نے ڈیمزفنڈ کیلئے چیک پیش کیا،ملکی تعمیر میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا، ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے انہیں پاک فضائیہ کے تمام افراد کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے لئے چیک پیش کیا۔ ائیر چیف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملکی تعمیر میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہے گی۔
تازہ ترین