کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) طاہر عباسی نے کہا ہے کہ امن کمیٹیوں کو تھانے کی سطح پر موثر بناکر مکمل طور پر فعال کیا جائے گا ، یہ بات انہوں نے بدھ کو تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صوبائی صدر ہادی عسکری کی قیادت میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ اور انکے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ، اس سلسلے میں عوام کا تعاون بہت ضروری ہے ، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے صدر ہادی عسکری نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق عزاداری 8 ربیع الاول تک جاری رہے گی حکومت تمام مجالس و جلوسوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرےانہوں نے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اوردیگرا نتظامات کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔