• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی کے نیورو سرجن کا بیٹا بازیاب نہ ہوسکا

گھوٹکی کے معروف نیورو سرجن کا بیٹا 14 ماہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہوسکا۔

ڈہرکی کے معروف نیورو سرجن ڈاکٹر گلشیر احمد اور ڈاکٹر ریحانہ گلشیر کے مطابق ان کا بیٹا اویس میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے لیے پنو عاقل گیا تھا لیکن 14 ماہ گزرنے کے باوجود تاحال بچے کا کوئی پتہ نہیں چلا۔

ڈی ایس پی پنوعاقل شرف دین سومرو کے مطابق بچے کو بلوچستان کے علاقے میں رکھے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

مقامی پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کیا ہے مگر جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے اور ہونہار طالب علم کو جلد بازیاب کرالیں گے، ایس ایس پی سکھر نے بھی ٹیم تشکیل دی ہے۔

تازہ ترین