صوابی میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بہن، اس کے دوست اور لڑکے کی والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
صوابی کے علاقے سرد چینہ میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے اپنی بہن اور اس کے دوست کو قتل کر دیا۔
مقتول شہنشاہ کی والدہ اسے بچانے کے دوران خود بھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی، واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کو یارحسین اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔