کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کی پرنسپل پروفیسر انجم رحمان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور انہیں محکمہ صحت سندھ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے. نوٹیفکیشن کے مطابق لیاری میڈیکل کالج کے پروفیسر شعیب گنگاٹ کو پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے۔