اسلام آباد (این این آئی) سپریم کور ٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایف بی آر کی غیر سنجیدہ قانونی چارہ جوئی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو ہر کیس میں ایف بی آر پر پچاس ہزارجرمانہ کروں اور سارے پیسے ڈیم فنڈ میں ڈالوں۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں انکم ٹیکس کے کیس کے دوران چیف جسٹس نےریمارکس دیئے کہ ایف بی آر کی جانب سے زیادہ فضول درخواستیں آرہی ہیں، ایف بی آر کے تمام مقدمات غیر سنجیدہ ہیں‘چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فضول درخواستوں پر ایف بی آر حکام کہتے ہیں اربوں کے کیس عدالتوں میں ہیں، چیئرمین ایف بی آر کو توفیق نہیں ہوتی کہ عدالت آئیں۔