کراچی(جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے 80فیصد وزرا کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں ہے کوئی چار دن پہلے آیا کوئی دس دن پہلے آیا پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو اقتدار نہیں دیا گیا ہے عمران خان کو کمپرومائزز کرنے پڑے ہیں ان کے ہاتھ میں کنٹرول نہیں ہےنوجوانوں کو ان کے خوابوں کی تعبیر نہیں ملی۔ وہ جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا کوئی وژن نہیں ہے،حکومتی ناکامی ہر میدان میں نظر آرہی ہے عوام مایوس ہیں مہنگائی کا ایک طوفان آیا ہوا ہے ہم چاہتے ہیں کہ حکمران ایکسپوز ہوں تمام قومی جماعتیں ضمنی الیکشن کے حوالے سے متفقہ حکمت عملی اختیار کریں اتحاد کے دور رس نتائج ہونگے۔معروف کیریئر کونسلر سید اظہر حسین عابدی نے کہا کہ ماحولیات اہم سبجکیٹ ہے اس میں بے شمار مواقع ہیں پوری دنیا کو ماحولیاتی ماہرین کی بہت ضرورت پڑے گی کیونکہ کلائمٹ چینج پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے اس فیلڈ میں فل ٹائم پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ کورسز موجود ہیں جس میں ایم ایس سی گلوبل وارمنگ اور ایم ایس سی کلائمٹ چینج ایم ایس سی کلائمٹ انوائرمینٹل اینڈ پالیسی اسی طرح یونائیٹڈ نیشن نے پارٹنر شپ میں لا تعداد انٹر ن شپ اور ریسرچ پروگرام شروع کیے ہوئے ہیں۔ورلڈ ٹیچرز ڈے پر اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس حوالے سے ایک رپورٹ بھی پیش کی گئی،ڈونکی کنگ کا ٹریلر بھی سوشل میڈیا پر چھاگیا ہے چار روز میں دس لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ بھی لیا ہے فلم ڈونکی کنگ 13اکتوبر سے دھوم مچائے گی۔ صنعتکار شجاعت علی، ہدایت کارجواد شریف اور مہناز پروین نے بھی گفتگو میں حصہ لیا۔ملالہ یوسفزئی کی یونیورسٹی کے پہلے تعلیمی سال کی یاد داشتیں برطانوی جریدے میں شائع ہونگی اس حوالے سے رپورٹ بھی نشر ہوئی۔کراچی میں بڑے مجرموں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں حوصلہ افزا ہیں ۔