ملتا ن (سٹا ف رپو ر ٹر )تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئر مین رانا تصویر احمد، رکن الدین ملتانی ،ڈاکٹر طیب ملک ، رائو محمد عارف رضوی، چوہدری شہزاد فیصل آرائیں، امتیاز خان، روبینہ انصاری، نجمہ اختر، قمبر حبیب نے پر یس کا نفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ ہماری حکومت پہلے 100 دن میں ہی جنوبی پنجاب صوبے کا قیام عمل میں لائے گی،اسی وعدے پر متحدہ صوبہ محاذ نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ ڈیڑھ مہینہ گزرنے کے باوجود عمران خان کی حکومت علیحدہ صوبے کے قیام کے حوالے سے مکمل غیر سنجیدہ نظر آرہی ہے،پنجاب کا وزیر اعلیٰ جنوبی پنجاب سے بنانے کو علیحدہ صوبے کے قیام کیلئے جواز بنایا جائے گا ، صوبہ کمیٹی محض خانہ پری ہے ،ہمارے تمام مسائل کا حل علیحدہ صوبے کے قیام میں ہے، عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے وعدے کی پاسداری کریں علیحدہ صوبے کا وعدہ پورا نہ کیا گیاتو خطے کے عوام سٹرکوں پر ہونگے اور حکومت پر عدم اعتماد کرنے کو تیار ہیں۔