• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آواری ایکسپریس ہوٹل ملتان کا افتتاح، لاہور، اسلام آباد اور کراچی جیسی سہولیات فراہم کی جائینگی

ملتان(پ ر)چیف ایگزیکٹوآفیسررومی انٹرپرائزز اینڈ آوری ایکسپریس ہوٹلز خواجہ جلال الدین رومی نے کہا ہے کہ آواری ایکسپریس ہوٹل ملتان سٹیٹ آف آرٹ سہولیات سے آراستہ ہے، فورسٹار ہوٹل میں فائیوسٹار ہوٹل کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، آواری ایکسپریس جنوبی پنجاب کا پہلا ہوٹل جس میں موجودہ دور کی تمام سہولیات کی فراہم کی جا رہی ہے، آواری ایکسپریس ملتان اب مجموعی طور پر 87رومز کے ساتھ اپنی سروسز فراہم کرے گا، سافٹ لانچ کے بعد سہولیات میں مزید اضافہ کریں گے، کارپوریٹ سنٹر کو کانفرنسز کے لئے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، ویک اینڈ پیکیج متعارف کروائیں گے، دوسرے شہروں سے آنے والے کو آواری ایکسپریس بہترین ویک انڈ پیکیج دیں گے،برائڈل پیکیج دیں گے، فارما سیوئیکل کمپنیوں سمیت دیگر کمپنیوں کی تقریبات کے لئے پارٹیز ہال بنایا گیا ہے، رومی گروپ اور آواری گروپ کی پارٹیز شپ کو مزید آگے بڑھائیں گے،آواری ہوٹل کے وائس پریذیڈنٹ آپریشنز، جنرل منیجر آواری ٹاورز گرانٹ رابن ہےمر GRANT RAUBEN HEIMER نے کہا کہ آواری ایکسپریس ہوٹلز کا شمار اب بین الاقوامی ہوٹلز کی فہرست میں شامل ہے، فورسٹار ہوٹلز میں اب فائیوسٹار ہوٹلز کی تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ملتان میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی جیسی سہولیات فراہم کریں گے، قبل ازیں کمشنر ملتان ندیم ارشاد کیانی ، ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک ،محمود گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین خواجہ محمدمسعود، خواجہ جلال الدین رومی اور جنرل منیجر گرانٹ رابن ہےمر نے فیتہ کاٹ کر آواری ایکسپریس ہوٹل ملتان کا افتتاح کیا اور کبوترآزاد کئے اور فضا میں غبارے چھوڑے گئے ، تقریب میں ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر محمدسرفراز، ایوان تجارت کے ساتھ صدر خواجہ محمدیوسف، تنویراے شیخ، انیس اےشیخ، معروف صنعت کار شیخ احسن رشید، سیدعاصم شاہ، رحمنٰ نسیم، خواجہ محمداقبال، خواجہ محمدیونس، انیس محمدخواجہ، بختاورتنویرشیخ، خواجہ مہرعلی، خواجہ محمداصغر، محمدنعیم خان، خواجہ محمدمحسن، خواجہ حسام الدین، خواجہ نجم الدین، محمودجوادخواجہ سمیت صنعت کاروں موجود تھے۔
تازہ ترین