ملتان( سٹاف رپورٹر) وفاقی سرکاری یونیورسٹی ، نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز ملتان کیمپس میں طلباء وطالبات پر مشتمل ایگزیکٹو کے ممبران نے حلف اٹھا لیا، مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر ملتان کیمپس بریگیڈئیر(ریٹائرڈ) سید ندیم الاحسن ترمذی نے حلف لیا، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل(ر) محمد سلیم، شعبہ مینجمنٹ سائنسز کی انچارج ڈاکٹر زہرہ، ایگزیکٹو کلب کی پیٹرن سینئر پروفیسر مس صباح یونس، ڈاکٹر کبر ساجد، پروفیسر سعید احمد کھاکھی اور دیگر موجود تھے کلب ممبران میں رائو توقیر بطور صدر، حارث شہزاد نائب صدر،فہد بخاری جنرل سیکرٹری جبکہ عائشہ، رمیشہ گل، اریشہ ملک، گل نجف، ہُدا، رضا احسن، جمشید، ریحان اور دیگر شامل تھے۔