• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے بنی گالہ تعمیرات منظوری کے بغیر کیں، چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات اور ماحولیاتی آلودگی کیس میں ریمارکس دیئے کہ آپکی ملکیت تو بالکل ٹھیک ہے تاہم عمران خان نے تعمیرات کسی منظوری کے بغیر کی ہیں۔ سی ڈی اے سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان کیخلاف ایکشن لے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بنی گالہ تجاوزات اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کو سی ڈی اے کی جانب سے نوٹس مل چکا ہے اور 15 دن کے اندرہم اپنا جواب جمع کروا دیں گے۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کیا جواب جمع کروائینگے وہ ہی مبہم سا نقشہ جمع کروائینگے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی ملکیت تو بالکل ٹھیک ہے لیکن کسی ادارے سے آپ کا نقشہ منظور نہیں ہو ا،سی ڈی اے کو سب سے پہلا ایکشن وزیراعظم کیخلاف لینا چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اے اس حوالے سے کوئی ڈیپارٹمنٹ بنائے جو اس جیسے نقشوں کی منظوری دے۔
تازہ ترین