آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ4؍ربیع الثانی 1440ھ 12؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورج مکھی(Sun Flower) زرد رنگ کا پھول ہے، یہ دن کے اوقات میں اپنا رخ سورج کی سمت رکھتا ہے اوراسی کے ساتھ اپنا رخ بھی بدلتا رہتا ہے جب کہ سورج ڈوبنے پر اپنا رخ مشرق کی طرف کرلیتا ہے، اس لیے اسے سورج مکھی کہا جاتا ہے۔

سورج مکھی کا خوبصورت پھول لمبے ٹہنی دار پودے پر کھلتا ہے۔ اس کے عام پودے کی لمبائی ایک سے تین میٹر کے درمیان ہوتی ہے اور اس پر ایک یا دو پھول کھلتے ہیں، جب کہ پھول کا قطر تیس سینٹی میٹر تک ہوتا ہے اور یہ ایک ہزار سے زائد بیج تیار کرتا ہے۔ اس کے بیجوں سے صحت اور غذائیت سے بھرپور ہلکی پھلکی غذا تیار کی جاتی ہے۔ پھول کا درمیانی حصہ کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ سورج مکھی کے بیچ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، اس سے اعلیٰ کوالٹی کا نباتاتی تیل تیار کیا جاتا ہے، جس سے مارجرین اور خوردنی تیل تیار کیا جاتا ہے۔ سورج مکھی کی بعض اقسام کے بیج لمبے ہوتے ہیں، جنہیں بھون کر بھی کھایا جاتا ہے۔ ان بیجوں کو اناج کی دوسری اقسام کے ساتھ ملا کر پرندوں کی خوراک بھی تیار کی جاتی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں