• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کو خیبرپختونخوا میں 80؍ ارب کے گڑھے نظر نہیں آتے، مریم اورنگزیب

لاہور(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) نے اس شخص کو گرفتار کیا جس نے پنجاب کے عوام کی بے لوث خدمت کی، شہباز شریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی پہلی کڑی ہے، گرفتاریوں سے انتشار پھیلے گا، پنجاب کی ترقی شہباز شریف کا اصل جرم ہے، نیب کو خیبر پختونخوا میں 80 ؍ ارب کے گڑھے نظر نہیں آتے،8 ؍ارب کا پروجیکٹ 80 ؍ارب تک پہنچ گیا لیکن نیب عمران خان کو گرفتار نہیں کریگی۔مسلم لیگ(ن )کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک سیاہ دن ہے، اس شخص کو گرفتار کیا گیا جو پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کا لیڈر ہے، شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا لیکن آشیانہ کیس میں گرفتارکیا گیا،سب کو معلوم ہے کہ اس کیس میں ایک روپے کی کرپشن نہیں کی گئی ، یہ شہراور اس صوبے کے ساتھ زیادتی ہے جبکہ شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی انتقام کی کڑی ہے، جتنے احسانات شہبازشریف کے پنجاب پر ہیں وہ پوری دنیا جانتی ہے، مسلم لیگ(ن)نے قانون کی حکمرانی کی مثال قائم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالف ہمیں سیاسی شکست نہ دے سکے جبکہ موجودہ حکومت نیب کو استعمال کر کے سیاسی انتقام لے رہی ہے،حکومت ایسے اقدامات کریگی توکارکنوں کا ردعمل فطری ہے جبکہ اس طرح کارروائیاں اورسیاسی انتقام پاکستان کی تاریخ میں پہلے بھی ہوئے ہیں، سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کی موت ہوئی جو سب کے سامنے ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ صدر مسلم لیگ نون نے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو موٹروے کے ذریعے ایک دوسرے علاقے سے جوڑا جبکہ آشیانہ ہائوسنگ اسکیم میں ایک پیسہ بھی حکومت کا استعمال نہیں ہوا تھا۔میں پوچھتی ہوں آپ کس کو ڈرانا چاہتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیب ایک ریفرنس دائر کرے جس میں جرم کے بارے میں اگر کوئی شواہد ملے تو تو اس کو پیش کریں اور پھر اس ریفرنس کا ٹرائل بھی کریں۔

تازہ ترین