• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی ترقی کا دارومدار اساتذہ کی تعلیم و تربیت پر ہے،کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر )کمشنر ملتان ندیم ارشاد کیانی نے کہا کہ استاد قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ ملک کی ترقی کا دارومدار ان اساتذہ کی طالب علموں کو دی گئی تعلیم و تربیت پر ہوتا ہے۔ استاد کو معاشرے میں روحانی والدین کا درجہ حاصل ہوتا ہے اس لیے انہیں نہایت ایمانداری اور لگن سے پڑھانا چاہئے۔ بچوں کی شخصیت کی تکمیل میں استاد کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ یہ بات انہوں نے ملتان پبلک سکول میں نئے تعینات ہونے والے اساتذہ سے ملاقات کے دوران کیا۔قبل ازیں کمشنر ملتان نے 2019 میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پرچہ سازوں کے بھی انٹرویو کئے۔دریں اثنا ڈ پٹی کمشنر ملتان کے آ فس میں گڈ گورننس سسٹم کے تحت اوپن ڈورپالیسی پر عمل درآمد کے باعث سائلین کا تانتا بند ھا رہا ۔ اس موقع پر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے تمام ضلعی محکمو ں کے افسر ان کمر کس لیں ،کرپٹ اور نا اہل افسروں وہلکا رو ں کی ضلع میں کو ئی جگہ نہیں ۔افسر شہریوں کے کام کر کے ان کی دعائیں سمیٹیں۔
تازہ ترین