• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب انسپکٹر پر وکلا کا تشدد ، چیف جسٹس کا نوٹس

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور میں سب انسپکٹر پر وکلا کے تشدد کا نوٹس لے لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک پر بڑی تعداد میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں پنجاب پولیس کے ایک سب انسپکٹر کو درجن بھر وکلا بری طرح پیٹ رہے ہیں۔

سب انسپیکٹر کی مار پیٹ کمرۂ عدالت کے اندر شروع ہوئی جس کے کچھ دیر بعد سب انسپکٹر اپنا خون آلود منہ لے کر ایک جانب چلا جاتا ہے۔

اس ساری ویڈیو میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دو مسلح پولیس اہلکار کھڑے یہ سارا منظر دیکھتے ہیں اور اپنی جگہ نہیں چھوڑتے۔

چیف جسٹس پاکستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب کو نوٹس جاری کردیا اور 13 اکتوبر کو رپورٹ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل احسن بھون،صدر اور سیکرٹری لاہوربارایسوسی ایشن کو بھی طلب کر لیا۔

تازہ ترین