• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کا سب انسپکٹر پر تشد د کا نوٹس، آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب

اسلام آباد(صباح نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں وکلاء کے پولیس سب انسپکٹر پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو 13؍اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس نے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل احسن بھون کو طلب کر لیا اور سیکرٹری لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی 13 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس نے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر پر لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے کچھ وکلاء کی طرف سے تشدد کیا گیا تھا جس کی میڈیا رپورٹس سامنے آنے پر چیف جسٹس نے نوٹس لیا۔
تازہ ترین