• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرن بائی پاس سے 10روز قبل ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت،صوابی سے اغوا کرکے قتل کیا گیا،والد مقتولہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نادرن بائی پاس سے 10 روز قبل ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کرلی گئی ، مقتولہ کے والد کے مطابق اسے صوابی سے اغوا کر کے قتل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 28 ستمبر کو موچکو تھانے کےعلاقے حب ریور روڈ نادرن بائی پاس کے قریب رضائی میں لپٹی ہوئی خاتون کی لاش ملی تھی۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ میں مقتولہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی تصدیق کی گئی تھی۔ خاتون کی لاش کو عدم شناخت پر سرد خانے منتقل کیا گیا تھا ،بعدازاں موچکو پولیس نے خاتون کی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 210/2018 ، بجرم دفعہ 302 کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی تھی۔ گزشتہ روزسی پی ایل سی کی جدید تیکنک اور نادرا کی مدد سے لاش کی شناخت 27 سالہ صبیحہ سلطان دختر سلطان علی کے نام سے کرلی گئی ،مقتولہ کا آبائی تعلق صوابی سے ہے ۔
تازہ ترین