• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں انوکھی ڈیجیٹل تھری ڈی آرٹ نمائش


پیرس میں اپنی نوعیت کی انوکھی ڈیجیٹل تھری ڈی آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر فنکاروں نے ایسا ڈیجیٹل آرٹ نمائش کے لئے پیش کیا جس میں لوگ حقیقی زندگی میں تباہ حالی کا شکار اور قدیم شہر وں کو دیکھ سکتے ہیں ۔

جی ہاں پیرس کی آرٹ گیلری میں سجی اس نمائش میں ڈیجیٹل آرٹ کی بدولت قدیم یا پھر صفحہ ہستی سے مٹ جانیوالے شہروں کے کھنڈرات کو اس قدر واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جیسے آپ حقیقت میں ان شہروں کی گلیوں میں گھوم رہے ہوں۔

اس کے علاوہ اس ورچوئل آرٹ ایگزیبیشن میں شام کے شہرPalmyraاورعراق کے شہرMosulکی بد حالی کو بھی واضح طور پر پیش کیا گیا ہے جس میں یہ شہر تباہی و بربادی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین