سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن شام کے وقت اچانک معطل ہوگیا، کراچی سے آنے اور جانے والی پرواز تاخیر کے باعث ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پروازوں کی تاخیر پی آئی اے میں فیول کامسئلہ بتائی جارہی ہے ، سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 536کو شام 6:10 بجے سکھر آنا تھا اور یہاں سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 537 کو 72 مسافروں کو لے کر 7:20 بجے کراچی جانا تھا، تاہم آخری سطور لکھے جانے تک پی آئی اے کی پرواز کراچی سے اڑان نہیں بھر سکی تھی۔سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا تھا کہ پروازوں میں تاخیر یا اچانک آپریشن معطل ہونے کی وجہ ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان جاری مطالبات اور فیول کا مسئلہ بتایا جاتا ہے۔