اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے شیخ رشید کی این اے 60 کے ضمنی انتخاب میں اپنے بھتیجے شیخ راشد کی انتخابی مہم چلانے سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی خبریں چلیں تو الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے شیخ رشید کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، نوٹس میں کہا گیا کہ آپ نے متعدد بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس پر جواب جمع کرائیں۔