• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں’شیشہ بارز‘کے خلاف سخت کارروائی

کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ کی جانب سے کراچی میں’شیشہ بارز‘کے خلاف فوری سخت کارروائی کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

پولیس کو شیشہ بارزجیسی سہولت فراہم کرنے والے ہوٹلوں یا ریسٹورنٹس کو فوری بند کرانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے احکامات میں کہا ہے کہ تمباکو انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر اور شیشہ بارز نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں جبکہ کراچی سپریم کورٹ آف پاکستان نے سال 2015 میں شیشہ بارز پر پابندی کے سخت احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے ایک خط میں عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہر بھر میں شیشہ بارز اور ایسے مقامات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو احکامات جاری کر دیئے۔

تازہ ترین