کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت دریائے سندھ پر گھوٹکی، کندھ کوٹ پل سے متعلق اجلاس منعقد ہوا‘وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیاکہ گھوٹکی اور کندھ کوٹ کے درمیان پُل کی الائمنٹ منتخب کرلی گئی ہے جوکہ گھوٹکی سائیڈ پر 2 لین پر مشتمل 12.5 کلومیٹر اپروچ سڑک اور کندھ کوٹ سائیڈ پر 15.2 کلومیٹر 2 لین سڑک ہوگی۔منصوبے کی کل لمبائی 34.5کلومیٹرہوگی‘ٹھل روڈ سے ملانے کے لیے 4.5 کلومیٹر ایک لنک روڈ ہوگی ۔N-55 پر ایک فلائی اوور تعمیر کیاجائے گا‘ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی ) کے تحت تعمیر کیاجائےگا۔