• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ، پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالے ایک ہزار یونٹس سامنے آگئے

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کینٹ بورڈ نے ایک ہزار ایسے یونٹس کو تلاش کیا ہے جو ہائوس ٹیکس ادا ہی نہیں کر رہے انہیں اب ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے جبکہ کینٹ کے تمام سرکلز میں ایسی کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کی تلاش کا عمل جاری ہے تاکہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کرنے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جاسکے۔کینٹ بورڈ کے شعبہ ریونیو حکام کے مطابق ہمارے پاس کمرشل اور رہائشی یونٹس کی تعداد 75ہزار پانچ سو ہے جن میں سے ستائیس ہزار یونٹس پانچ مرلے یا اس سے کم کے ہیں جنہیں ٹیکس معافی ہے ، اس سال کیلئے 675ملین روپے کا پراپرٹی ٹیکس کا ہدف دیا گیا ہے ، توقع ہے کہ ہم اس سے زیادہ کی ریکوری کر لیں گے۔
تازہ ترین