کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کی اقلیتی رہنمالبنیٰ فرانسس اسحاق نے کہا ہے کہ موسم سرما کی آمدکے ساتھ ہی کوئٹہ کے اکثر علاقوں جن میں خصوصاً عیسیٰ نگری مسلم ٹائون ٗ ہزارہ ٹائون ٗ نواں کلی ٗ سٹی ایریا ٗ مشرقی بائی پاس و دیگر علاقوں میں گیس پریشر میںکمی آئی ہے جسکی وجہ سے خصوصاً صبح کے وقت نمازیوں کوکافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اوربچے بھی بغیر ناشتہ کے اسکولوں میں جاتے ہیں لہٰذا وزیراعلیٰ بلوچستان اور جنرل منیجر سوئی سدرن گیس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فوری طورپر نوٹس لیتے ہوئے گیس پریشر میں کمی کے مسئلے کو حل کروائیں تاکہ عوا م کو ذہنی قوفت سے نجات مل سکے۔