ترکی کے نائب وزیر خارجہ کی قیادت میں ترک وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی۔
سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں ترک سفیر احسان مصطفٰی بھی وفد میں شامل تھے۔
ملاقات میں چیف جسٹس آف پاکستان نےوفد کو پاکستان کے عدالتی نظام سےمتعلق آگاہ کیا، جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ سماجی تعلقات ہیں۔
اس موقع پر ترک نائب وزیرخارجہ یو آز سلیم کرن کی طرف سےچیف جسٹس پاکستان کو سوینیر دیا گیا جبکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی ترک وفد کو یادگاری شیلڈ دی۔
ترک وفدنےملاقات کےلیےوقت نکالنے پرچیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا شکریہ ادا کیا۔