سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف شکایات مسترد کردیں۔
تفصیلی مشاورت کے بعد کونسل نے فیصلہ کیا کہ جسٹس انورکاسی کے خلاف مس کنڈکٹ کا کیس نہیں بنتا۔
جسٹس انورکاسی کے خلاف مختلف شکایات پر سپریم جوڈیشل کونسل میں چار ریفرنس دائر کیے گئے تھے۔
سپریم کورٹ کے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 11 اکتوبر کو سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں جسٹس انور کاسی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا،تفصیلی مشاورت کے بعد کونسل نے فیصلہ کیا کے جسٹس انورکاسی کے خلاف مس کنڈکٹ کا کیس نہیں بنتا، ان کے خلاف چاروں شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی رواں سال نومبر کے آخری ہفتے ریٹائر ہو رہے ہیں۔