کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہےکہ کوئٹہ شہر میں پانی کی بندش نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے پانی کابل کئی سال سے نہیں دیا ہے اورواسا کی ہزاروں روپے کے بل کی وصولی مہم نے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نےکہا کہ کاسی روڈ وملحقہ علاقوں کو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے پینے کے پانی کی فراہمی مکمل بند جبکہ دیگرعلاقوں میں پانی کی قلت کی مسلسل شکایات موصول ہو رہی ہیں مگر کوئی نوٹس لینے والا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی نے عوامی مسائل سمیت ارباب اختیار کو ہمیشہ آگاہ کیا اب بھی جمعیت نظریاتی شہریوں کے مسائل پر خاموشی اختیار نہیں کرے گی واسا پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے تو عوام بھی بل ادائیگی کریں گے۔