کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی اسمگلنگ سرکل نے میاں غنڈی کے قریب مسافر کوچ سے غیر قانونی طور پربیرون ملک جانے والے 20افراد کو حراست میں لے لیا ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈاٹریکٹر ایف آئی اے الطاف حسین بلوچ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ انسانی اسمگلرز نوجوانوں کی بڑی تعداد کو غیر قانونی طور پر ایران لینے جانے کی کوشش کر رہےہیں جس پر ڈائریکٹر نے ایف آئی اے اینٹی اسمگلنگ سرکل کی ٹیم کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر ٹیم نے گزشتہ روز کوئٹہ سےتفتان جانے والی مسافر کو چ سے 20افراد حراست میں لے لیا ۔