کوئٹہ /لاہور(این این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق مرکزی سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر چیف آف کوہستان نواب جنگیز خان مری ،صوبائی جنرل سیکرٹری سیدال خان ناصر ، جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق،لیاقت بلوچ ،حافظ سلمان بٹ نے جاتی امراء رائیونڈ میں میاں محمد نواز شریف سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان سے انکی شریک حیات بیگم کلثوم نواز کی وفات پر ان سے تعزیت کی، شرکاء نے مرحوومہ کی جمہوریت کے لئے قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نے جمہوریت کی بحالی کے لئے دلیری سے مشرف رجیم کا مقابلہ کیا اور انکی ان قربانیوں کی بدولت آج پاکستان کو جمہوریت نصیب ہوئی اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے تمام جمہوری قوتوں کو یکجا ہونا چاہئے۔