اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت کوئٹہ میں پاک فوج کے تعاون سے کینسر اسپتال تعمیر کرے گی۔ بلوچستان سے آنے والے طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کا موثر نظام بلوچستان میں ملک کے دیگر حصوں کی طرح متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں آبی منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے۔